خوشبو کی محفل تھیٹر میں شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس

مجھ پر لگائے گئے الزامات چھوٹے اور بے بنیاد ہیں
0
47
khushboo

اداکارہ خوشبو نے محفل تھیٹر میں گزشتہ روز شوبز شخصیات کے ہمراہ پریس کانفرنس کی . انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ سائبر کرائم کے حوالے سے اداروں کو متحرک کریں۔ان اداروں کے فعال ہونے سے معاشرے میں پیدا بے راہ روی ختم ہوسکے.گزشتہ چند سالوں سے مخصوص لوگ اپنی جے جےکار بنانے کے لئے سوشل میڈیا کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں حال ہی میں چند نام نہاد ڈانسرز نے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لئے میرے بارے میں نازیبا گفتگو کی۔ ان نام نہاد ڈانسرز نے سوشل میڈیا پر گند مچا رکھا ہے ۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ آج جو کچھ میرے ساتھ ہوا ہے وہ مستقبل میں کسی اور شہری کے ساتھ نہ ہوسکے.خوشبو نے مزید کہا کہ میرا ماضی سب کے سامنے ہے اور شوبز کی یہ بڑی شخصیات جو آج یہاں موجود ہیں۔مجھے بچپن سے جانتی ہیں۔ان کے ہاتھوں میں بڑی ہوئی ہوں اور ان کے ساتھ کام بھی کرچکی ہوں۔میں نے کبھی پہل نہیں کی اور ہاں اگر کوئی مجھے چھیڑے گا تو میرا بھی حق ہے کہ میں بولوں۔

”خوشبو نے کہا کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات چھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔ ایف آئی آر درج کرائی ہیں،کارروائی کا مطالبہ کرتی ہوں”۔پریس کانفرنس میں سینئر فلم ڈائریکٹر الطاف حسین،حسن عسکری ، مسعود بٹ،دردانہ رحمنٰ،جرار رضوی،ڈاکٹر اجمل ملک، سید محمد یوسف،شہزاد معراج گجر ایڈووکیٹ،عاصم سہیل ایڈووکیٹ،شہباز چوہدری ایڈووکیٹ، حیدر گجر اور عباس حیدر بھی موجود تھے۔ان شخصیات کا کہنا تھا کہ خوشبو کا ماضی اور حال ہمارے سامنے ہے ،خوشبو ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہے ۔شوبز میں اپنی محنت سے آج اس مقام تک پہنچی ہے۔ہمارا بھی حکومت سے یہی پرزور مطالبہ ہے کہ جو بھی کسی کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاتا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور اس عمل کو اتنا سخت بنا دیا جائے تاکہ معاشرے سے یہ چیز ختم ہوجائے۔

شمعون عباسی کار حادثے میں زخمی دانت ٹوٹ گیا

عمران اشرف کو یو اےای کاگولڈن ویزہ مل گیا

چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌

Leave a reply