چلائو مت بہری نہیں ہوں جیا بچن نے ایسا کس کو کہا اور کیوں‌؟‌

جیا بچن کو اچانک غصہ آگیا
0
40
jaya bachan

بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیا بچن نہایت ہی موڈی قسم کی انسان ہیں، ان کا دل ہو تو وہ کسی سے سیدھے منہ بات کر لیتی ہیں ورنہ تو وہ ڈانٹ بھی پلا دیتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی سکریننگ میں‌شرکت کی ، اس میں ان کے ساتھ ان کے بیٹے ابھیشک بچن اور بیٹی شویتا بچن بھی تھی ، جیسےتینوں‌ریڈ کارپٹ پر داخل ہوئے تو پاپا رازی فوٹوگرافر نے ان کو آواز لگائی ان کا نام پکارنا شروع کر دیا، لیکن جیا بچن کو اچانک غصہ آگیا اور وہ فوٹوگرافر کو نہایت غصے میں بولیں کہ میں بہری نہیں ہوں مجھے سنائی دیتا ہے.

لہذا ”چلائو مت” ، جیا بچن کو دراصل فوٹوگرافر تصویر کے لئے بلا رہا تھا کہ وہ رک جائیں تو ان کی تصویر بن جائے لیکن جیا بچن نے فوٹوگرافر کو سب سے سامنے ڈانٹ پلا دی یہ کہہ کر کہ چلائو مت میں بہری نہیں ہوں . یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ جیا بچن نے کسی کو ڈانٹا ہے اس سے پہلے بھی وہ کئی فوٹو گرافروں کو ڈانٹ چکی ہیں صرف تصویر لینے کے مطالبے پر. انہوں نے ہمیشہ ہی اس معاملے میں سخت مزاجی ہی دکھائی ہے.

گن پوائنٹ پر مہوش حیات سے شادی کرونگا ایچ ایس وائی

”فیری ٹیل “ کا دوسرا سیزن 5 اگست سے شروع ہو گا

سائرہ نسیم نے اپنی کامیابی کا راز بتا دیا

Leave a reply