پی ٹی آئی کارکنان کو بھی گرفتار کرنے کی تیاریاں

بشریٰ بی بی کو بھی گرفتار کئے جانے کا امکان ہے
0
49
bushra imran

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو بھی گرفتار کرنے کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں

عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے متحرک کارکنان کو گرفتار کیا جائے گا، اس ضمن میں پولیس نے فہرستیں بنا لی ہیں ، کئی شہرون میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، پنڈی ، اسلام آباد میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیاہے، لاہور میں بھی پولیس کی بھاری نفری گشت کر رہی ہے، تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر بڑا کریک ڈاون شروع کر دیا جائے گا

دوسری جانب زمان پارک سے اویس نیازی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہاہے کہ وہ زمان پارک کے معاملات دیکھتا تھا، پولیس ابھی بھی زمان پارک موجود ہے، عمران خان کو جب گرفتار کیا گیا تو بشریٰ بی بی بھی زمان پارک میں موجود تھیں، بشریٰ بی بی کو بھی گرفتار کئے جانے کا امکان ہے،

واضح رہے کہ عمران خان کو عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، توشہ خانہ کیس ،عمران خان کو نااہل کردیا گیا عدالت نے عمران خان کو تین سال قید ہی سزا سنا دی عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

Leave a reply