توشہ خانہ کیس، 10 جولائی کو فیصلہ کرنا ہے، عدالت

عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،
0
129
tosha imran

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی،

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل گوہر علی خان اور الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز پیش ہوئے،وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ سیشن عدالت میں کیس 8 جولائی کیلئے مقرر تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے ،سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 دن میں کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے،وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ 10 کے بعد کوئی بھی اگلی سماعت کی تاریخ دے دیں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی،وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ کیس آج فکس ہے رات کو واٹس ایپ پر معلوم ہوا،سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وکیل شیر افضل نے کہا کہ 12بجے تک سماعت کو روک لیں،وکیل شیر افضل نے کہا کہ خواجہ حارث نے پیش ہونا ہے ،وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ شیر افضل تو نہیں میں خواجہ حارث کی جگہ پیش ہوا ہوں ،سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی آپس میں کوآرڈینشن ہی نہیں ہے 7یا 8جولائی کی تاریخ دے رہا ہوں 10 جولائی کو فیصلہ کرنا ہے میں 7 اور 8 جولائی کو بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لوں گا

سیشن جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ آپ دلائل دیں، 10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں وکیل گوہر علی خان نے کہا کہ آپ صرف 10 جولائی کی تاریخ دے دیں ہم تاخیری حربے نہیں استعمال کر رہے، وکیل امجد پرویز نے عدالت میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ڈیڑھ ماہ کا سٹے چیئرمین پی ٹی آئی نے انجوائے کیا ہے، جہاں 7 ماہ پہلے تھے آج بھی وہیں کھڑے ہوئے ہیں ،7 ماہ میں ایک بار بھی چیئرمین پی ٹی آئی عدالت میں پیش نہیں ہوئے

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

Leave a reply