عمران نیازی صادق و امین نہیں رہے، عطا تارڑ

انشاءاللہ ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا،
0
90
tarar ata

وزیراعظم کے معاون خصوصی، ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،عمران خان نے اپنی انگلیوں کے اشاروں پر لوگوں پر منشیات کے پرچے ڈالے، خود اپنے کرتوت ایسے تھے کہ نہ صرف چوری کی بلکہ سینہ زوری کی،تحائف لیکر ڈکلئیر نہ کرنے کا الزام تھا،

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم تو یہ کہہ رہے تھے کہ یہ ٹرائل 2، 3 ماہ کا ٹرائل تھا، اس ٹرائل کو 11 ماہ تک چلایا گیا، بار بار حاضری سے معافی کی درخواستیں منظور کی گئیں،جج صاحب نے واضع اعلان کیا کہ عمران نیازی کرپشن کے مرتکب پائے گئے، عمران نیازی پر جو الزامات لگے وہ ثابت ہوئے وہ صادق و آمین نہیں رہے، ان کی جانب سے اثاثہ جات چھپائے گئے ،11 ماہ تک چلنے والا کیس کبھی نہ کبھی اپنے منتقی انجام تک پہنچنا تھا،جج دلاور خان کی جانب سے ان کو بہت مواقع دئیے گئے، اللہ کی ذات بہت بڑی ہے آج ایک شخص کا غرور ٹوٹا ،الیکشن ایکٹ 2017 بہت واضع ہے کہ عمران نیازی کرپشن کے مرتکب پائے گئے،توشہ خانہ سے تحائف لیے گئے اور چھپائے گئے،ان کی جانب سے وقت سے پہلے عدالتوں کو آزمایا گیا،عمران نیازی آج سرٹیفائڈ چور ثابت ہوا ہے،اس کو سزا بھگتنی ہوگی ، جو سزا سنائی گئی یہ سزا اب بھگتنا ہونگی،ان کے وکلا ابھی بھی سپریم کورٹ کھڑے ہیں،سپریم کورٹ اب کیا لینے گئے ہو،پچھلے دو ہفتوں سے ٹرائل کورٹ بادشاہ سلامت کا انتظار کرتی رہی،

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمیں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں اس شخص کا سر نیچے کیا جو ریاست مدینہ کا دعویدار تھا اور چوریاں کرتا تھا ،ایک تکبر و غرور والا حکمران جو دوسروں پر ظلم کرتا تھا، آج اس کی چوری بھی ثابت ہوئی اور کڑی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا، انشاءاللہ ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا،

واضح رہے کہ عمران خان کو عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، توشہ خانہ کیس ،عمران خان کو نااہل کردیا گیا عدالت نے عمران خان کو تین سال قید ہی سزا سنا دی عدالت نے ایک لاکھ جرمانہ بھی کر دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

Leave a reply