آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے،اسحاق ڈار

0
43
ishaq dar

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ وہ آج آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق اچھی خبر دیں گے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقات کررہا ہوں اور ان کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں، ان کے ساتھ آج فائنل راونڈ چل رہا ہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے،آئی ایم ایف سےروزانہ کی بنیادپر میری بات ہورہی ہے-

اسلام آباد میں روڈ سیفٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس طرح کی تقریب کاانعقاد خوش آئند ہے،روڈ حادثات میں کئی قیمتی جانوں کاضیاع ہوتا ہے،سڑکوں پر ٹریفک کادباودن بدن بڑھ رہا ہے،حکومت رواں سال 50سے زائد سڑکوں کے منصو بوں پر کام کررہی ہےروڈ سیفٹی کانفرنس سے جامع ایکشن پلان بنانے میں مدد ملے گی-

Leave a reply