میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کا 65 واں یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
بھارت کے خلاف لڑنے والے پاک فوج کو جوان دل مجاہد ، میجرطفیل محمدشہید کاآج 65 واں یوم شہادت ہے ، میجر طفیل نےوطن کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا،پاک فوج اس وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے سپوتوں کا یوم شہادت بڑے اہتمام سے مناتی ہے۔ان کامزاربورے والا کے نواحی گاؤں طفیل آباد میں ہے۔
میجر طفیل محمد شہید کے 65 ویں یوم شہادت پر پاک فوج نے شاندار خراج عقیدت پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر طفیل محمد شہید کو ان کے 65 ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا میجر طفیل محمد شہید نے 1958 میں مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں جرأت اور بہادری سے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ان کی شہادت ہمیں وطن عزیز کے دفاع کیلئے دی گئی پاک فوج کی غیر معمولی قربانیوں کی یاد دلاتی ہے، قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے
پاکستان کا مستقبل اپنے شہداء اور غازیوں کی عزت و تکریم سے جڑا ہے۔ وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان صرف ایک خطہ نہیں بلکہ ایک فکر اور نظریہ ہے۔ اس ارضِ وطن کی آبیاری میں شہداء کا مقدس خون شامل ہے۔ میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) بھی اس عظیم قوم کے ایک ایسے بہادر سپوت تھے جنہوں نے اپنی شجاعت، بہادری اور وطن سے وفا کی انمٹ داستان رقم کی۔ پاکستان کا مستقبل اپنے شہداء اور غازیوں کی عزت و تکریم سے جڑا ہے۔ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید کو ان کے ۶۵ویں یوم شہادت پر سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔
خیال رہے کہ میجر طفیل پاکستان کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے والے دوسرے سپوت تھے ، میجر طفیل محمد 22جولائی 1914ء کو مشرقی پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں پیدا ہوئے تھے، 1943 میں انہوں نے فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 1947ء میں اپنے پورے خاندان کے ہمراہ پاکستان آگئے اور یہاں فوج میں خدمات انجام دینے لگے جون 1958ء میں میجر طفیل محمد کی تعیناتی ایسٹ پاکستان رائفلز میں ہوئی۔ اگست 1958ء کے اوائل میں انہیں لکشمی پور کے علاقے میں ہندوستانیوں کا راستہ روکنے کا حکم ملا ،میجر طفیل محمد نے لکشمی پور میں بھارتی چوکیوں کا صفایا کرتے ہوئے ملک کی آخری دم تک حفاظت جاری رکھی اور شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔ آپ کو فاتحِ لکشمی پور کا اعزاز بھی دیا گیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،