معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے ، بہت سارے لوگوں کو اردگرد دیکھتی ہوں وہ دوسروں کے معاملات میں پڑے ہوتے ہیں ، خود پر یا اپنے کام پر توجہ نہیں دے رہے ہوتے ، لیکن میں مکمل طور پر اپنی ہی ذات میں گم رہتی ہوں، میں کام کرتی ہوں گھر چلی جاتی ہوں، دوسروں کے معاملات میںٹانگ اڑانے کا مطلب ہے کہ پھر کل کو کوئی آپ کے معاملات میں بھی ٹانگ اڑائے گا تو بہتر ہے کہ اپنے ہی کام سے کام رکھا جائے،
انہوں نے مزید کہا کہ” میں نے ہمیشہ فٹنس پر توجہ دی ہے، ہاں جم تو نہیں جاتی لیکن ورزش ضرور کرتی ہوں”. انہوں نے کہا کہ سارا دن کام کرنے کے بعد رات کو جب سوتی ہوں تو سکون کی نیند سوتی ہوں کیونکہ میں مطمئن ہو کر سوتی ہوں کہ میں نے اپنے حصے کا آج کا کام ایمانداری سے کیا. انہوں نے کہا کہ میرا سونا جاگنا میرے کام کی روٹین پر منحصر ہے . انہوں نے کہا کہ آنے والے پراجیکٹس کے لئے میآج کل بہت پرجوش ہوں.