خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی پولیس نے پولیو ڈیوٹی سے انکار کے بعد اپنے مطالبات منظور کروا کے ہی دم لی،۔ پولیس نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا کے ساتھ خیبر پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔جس کے بعد پولیس نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی یقین دہانی کرادی۔
قبائلی اضلاع میں پولیس نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل ضلع خیبر میں پولیس کے سکیورٹی نہ دینے پر پولیو مہم ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔خیبر پولیس نے پیر کو انسداد پولیو مہم جیسی اہم قومی ذمہ داری سے انکار کیا تو ضلعی انتظامیہ کو اگلے روز منگل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ملتوی کرنی پڑ گئی تھی۔انسداد پولیو مہم میں ڈیوٹی کے حوالے سے خیبر پولیس کا مؤقف تھا کہ انھیں اعزازیہ نہیں دیا جاتا۔
اس لئے پولیس نے اعزازیہ نہ ملنے پر سیکیورٹی دینے سے انکار کردیا تھا، تاہم اب آئی جی کے ساتھ خیبر پولیس کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد اہلکاروں نے پولیو ڈیوٹی انجام دینے کی حامی بھر لی ہے۔

Shares: