پنجاب میں 28 بیورکریٹس کو اگلے گریڈ میں ترقی مل گئی

0
47
Punjab Goverment

نگران حکومت پنجاب نے 28 بیورکریٹس کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی ہے.

نگران پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 25 بیوروکریٹس کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 25 بیوروکریٹس کو گریڈ 19 جبکہ پی سی ایس کے تین افسران کو گریڈ بیس میں پروموٹ کر دیا گیا ہے۔

جبکہ گریڈ 20 میں ترقی پانے والے تین افسران میں امتل قدوس، سفینہ صدیق اور عبیداللہ شامل ہیں تاہم گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پانے والوں میں 22 مرد اور تین خواتین افسران شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 میں ترقی پانے والے افسران میں ڈی سی چنیوٹ محمد آصف ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سید محمد علی بخاریا اور ایڈیشنل سیکرٹری جیل خانہ جات سید حسن رضا سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

Leave a reply