الیکشن کمیشن نے تقرری و تبادلوں پرپابندی لگا دی

0
34
pakistan

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگران حکومت کی تشکیل تک وفاقی سطح پرتقرروتبادلوں پر پابندی لگادی ہے جبکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ علم میں آیا ہےوزارتوں اورڈویزنژمیں تقرروتبادلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،نگران حکومت کےآنےتک ایسےکسی اقدام گریزکیاجائے۔

خط کے مطابق قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوچکی ہے،لہٰذا نگران سیٹ اپ کی تشکیل تک ہرقسم کےتقرروتبادلے روک دیئےجائیں جبکہ خط میں کہا گیا ہے کہ جلد نگران وزیراعظم اورکابینہ کی تشکیل ہوجائےگی،نگران حکومت کی تشکیل کےبعد قانون کےمطابق تقرروتبادلےکئےجاسکتےہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج

تاہم خط میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ نگراں حکومت کے آنے تک ایسے کسی اقدام گریز کیا جائے، نگراں حکومت کی تشکیل کے بعد قانون اور پالیسی کے مطابق ٹرانسفر پوسٹنگ کی جا سکتی ہے۔ لیکن اس وقت فلحال وزیر اعظم شہباز شریف کوئی بھی تبادلہ نہیں کرسکتے ہیں.

Leave a reply