بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں تھانہ فتح شاہ کے نواحی گاوں 42, 48 , 47 اور 49کے بی میں مبنہ طور پر نجی موبائل کمپنی زونگ کی فرنچائز کے مالک کی سرپرستی میں ایک گروہ بیس سے زاٸد مردو خواتین کو خدمت کارڈ کاجھانسہ دے کر سمیں نام کرنے کے بعدسمیں خود لے جاتا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ نے بتایا کہ ہم نے اس ٹیم کے متعلق مختلف افراد کو بتایا توانہوں نے کہا خدمت کارڈ ایسے نہیں بنتے جس پر اہلیان علاقہ کو تشویش ہونے لگی ۔شک گزرنے پر انہوں نے شناختی کارڈ پر سم چیک کی تو نجی کمپنی (زونگ )کی سم ان کے نام تھی ۔ نواحی گاوں 49 کے بی میں یہ گروہ اسی طرح کی کاروائی کرتے ھویے پکڑا گیا جس کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔اہلیان علاقہ نے کہا کہ یہ سمیں کسی دہشت گردی یا دوسرے جرائم میں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں پولیس نے تین افراد گرفتار کیے ہیں لیکن تھانہ فتح شاہ نے ابھی پرچہ نہیں دیا ۔

متاثرہ افراد نے اعلٰی حکام سے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے اور سمیں متعلقہ افراد کو دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

Shares: