بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد معمولی زخمی ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حکام نے مزید بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے ۔ تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل آج کوئٹہ کے علاقے موتی رام روڈ پر بھی دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس سے سکیورٹی اقدامات سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی۔ علاوہ ازیں آج ہی کوئٹہ میں موتی رام روڈ پر پھول گلی میں پٹاخوں کی دکان میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دکان مالک اور مزدور زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن(ر) زوہیب محسن کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی دہشت گردی کا عنصر شامل نہیں ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دکان میں آگ لگ گئی۔

دھماکے اور آتشزدگی کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچیں، ریسکیو ورکرز نے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں ارسلان اور نذیر احمد شامل ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے تاہم دکان میں دھماکے کی آواز قریبی علاقے میں سنی گئی جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے دو دوکانیں منہدم ہوگئیں ہیں۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچا۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کیپٹن(ر) زوہیب محسن نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکا کوئی دہشت گردی کا واقعہ نہیں تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ
چین:سیاحتی مقام پر دریا میں اچانک سیلابی ریلا آگیا،کئی افراد بہہ گئے
ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھراضافہ
گیسٹ ہاؤس کی آڑ میں قحبہ خانہ،5 خواتین سمیت 11 ملزمان گرفتار
نئے چئیرمین نیپرا نے چارج سنبھال لیا
پشاور ہائیکورٹ میں اے پی ایس واقعے کے متعلق کیس کی سماعت
انجرڈ پرسنز میڈیکل بل؛ مریض کو پوچھا تک نہیں جاتا. سینیٹر مہر تاج
انھوں نے بتایا کہ دکان مالک نے 14 اگست کی مناسبت سے زیادہ آتش بازی کا سامان منگوایا تھا اور آتش بازی کا سامان چھت پر رکھا ہوا تھا۔ دکانوں کی چھتیں ٹیرگارڈر کی تھیں، اس لئے پٹاخے پھٹنے سے گر گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی دھماکہ خیر مواد ہوتا تو دیواروں پر نشانات ہوتے۔

Shares: