اداکارہ جویریہ عباسی نے سابق شوہر شمعون عباسی کی متنازع پوسٹ پر رد عمل دے دیا ہے انہوں نے
اپنی انسٹااسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شمعون عباسی کیلئے معنی خیز پیغام قرار دیا جارہا ہے۔جویریہ عباسی کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’ ایک صحت مند (روشن خیال) ذہن دوسروں کے بارے میں بُرا نہیں بولتا.جویریا عباسی نے یوں شمعون عباسی کو پیغام دیا کہ کبھی کسی کو برا مت کہیں چاہے آپکا اسکے ساتھ تعلق ہے یا نہیں ہے. جویریا نے ڈائریکٹ شمعون کو ہٹ نہیں کیا لیکن ایک قوٹ کے زریعے ضرور ان کو آئینہ دکھایا ہے.
یاد رہے کہ ”جویریا عباسی نے حال ہی میں اپنی بیٹی عنزیلہ کی شادی کی ہے” اور عنزیلہ شادی میں نہایت ہی خوبصورت نظر آرہی ہیں. جویریا نے خوب جم کر ڈانس کیا اور اپنی بیٹی کی شادی کو یادگار بنایا . جب شمعون نے ان کے خلاف نام لئے بغیر پوسٹ لگائی تو شوبز کی بہت ساری سلیبرٹیز نے جویریا کے حق میںپوسٹیں لگائیں اور لکھا کہ آپ ایک عظیم ماں ہیں جنہوں نے اپنی بیٹی کی پرورش سنگل پیرنٹ کے طور پر کی .