مزید دیکھیں

مقبول

زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے...

پاکستان دشمن کو ہر محاذ پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا...

ایسا وقت بھی دیکھا جب گھر کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا شترو گن سنہا کے بیٹے لو کا انٹرویو

بالی وڈ اداکار شترو گن سنہا جنہوں نے اپنے وقت میں بہت عروج دیکھا لیکن جب انہوں نے انڈسٹری کا رخ کیا تب وہ نہایت غریب تھے. شترو کے بیٹے لو سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ جب میرے والد کی فلمیں چل جاتیں تو ہمارے گھر کے حالات بہتر ہوجاتے ، اور میرے والد سے ملنے والوں کی تعداد اتنی ہوتی کہ سارا دن والد ان سے گھر میں ملتے ہی رہتے ایک جاتا تو دوسرا آتا. لیکن جب والد کی فلمیں فلاپ ہونا شروع ہوئیں تو دوستوں نے بھی منہ موڑ لیا کوئی والد سے ملنے نہ آتا.

ہم نے اپنے گھر میں نہایت ہی برے حالات دیکھتے ، کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا بعض اوقات لیکن ہماری ماں نے ہمیں ہر حال میں‌صبر شکر کرنا ہی سکھایا. انہوں نے کہا کہ ”والد نے اگر کسی سے ملنا ہوتا تھا تو ان کے پاس اتنے ہی پیسے ہوتے تھے کہ گھر میں‌کھانا بن جائے یا وہ کرایہ لگا کر کسی کو ملنے کےلئے چلے جائیں” اور ملنے بھی انہوں نے کام کے حصول کے لئے جانا ہوتا تھا. انہوں نے کہا کہ میری بہن سوناکشی جب فلموں میں‌آئی تو وہ پہلی فلم سے ہی سٹار بن گئی اس کو کیرئیر میں‌اتار چڑھائو دیکھنے کو نہیں ملے.

گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک