سپر سٹار شان شاہد کی اہلیہ آمنہ بانڈے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جانتی تھی کہ میری کس سے شادی ہو رہی ہے اور اسکا کام کیا ہے، وہ ہیروئنز کے ساتھ کام کرتے تھے کرتے ہیں تو مجھے اندازہ تھا اور ہے کہ سکینڈلز جھوٹے بنائے جاتے ہیں لہذا اس وجہ سے میںنے کبھی بھی اپنے شوہر شان سے جھگڑا نہیں کیا. وہ اپنے کام سے کام رکھنے والے انسان ہیں، انہوں نے کہا کہ میری ساس نیلو اور شوہر شان نے ہمیشہ ہماری بیٹیوں کو کھلے آپشنز دئیے اور کہا کہ جو آپ کا دل کرتا ہے آپ کیجیے ہماری طرف سے روک ٹوک نہیں ہو گی لیکن شرط یہ ہے کہ محنت کرنی ہے.
انہوں نے کہا کہ” اپنی بیٹی کو لائیو دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے” ، بیٹی کی پرفارمنس سے پہلے میںتھوڑی سے نروس بھی تھی لیکن اسکا اعتماد دیکھ کر مجھے حوصلہ ہوا ہے، اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میری بیٹی اپنی دادی دادا اور باپ کے کام کو آگے لیکر چل رہی ہے. انہوں نے کہاکہ لڑکیوں کو انکی پسند کے کیرئیر میں جانے دینا چاہیے. میری بیٹی ایکٹنگ کرے گلوکاری یا لکھے میں اس کے ساتھ ہوں.