مزید دیکھیں

مقبول

نگران وزیر اعظم کا میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہاں طلباء و طالبات کیلئے اہم اقدام، وزیرِ اعظم کی ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کرکے اسے 10 ستمبر 2023 کو منعقد کرنے کی ہدایت کی تھی جبکہ اس سے پہلے ایم-ڈی-کیٹ 27 اگست کو منعقد ہونا تھا.

وزیرِ اعظم نے طلباء و طالبات کی گزارش پر ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور خیال رہے کہ ایم-ڈی-کیٹ کی تاریخ میں توسیع سے طلباء و طالبات کو میڈیکل کالجز میں داخلے کے امتحان کیلئے مزید تیاری کا وقت ملے گا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

تاہم واضح رہے کہ پی ایم ڈی سی کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ رواں برس ایم ڈی کیٹ کا امتحان 27 اگست کو ہو گا اور یہ بھی کہا گیا تھا کہ نصاب پچھلے سال کے امتحان جیسا ہی رہے گا۔ جبکہ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے صحت نے ٹیسٹ کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کی سفارش کی تھی تاہم چند روز قبل پی ایم ڈی سی نے اسے مسترد کردیا تھا۔

پی ایم ڈی سی نے موقف اپنایا تھا کہ ٹیسٹ 27 اگست 2023 کو ہوگا کیونکہ 27 اگست کے ٹیسٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر پہلے سے کیے گئے انتظامات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے اور ٹیسٹ کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں۔ کراچی میں ٹیسٹ میں 13 ہزار امیدوار شریک ہوں گے اور یہ ٹیسٹ جامعہ کراچی اور ڈاؤ یونیورسٹی کے اوجھا کیمپس میں ہوگا اور امیدواروں کی اکثریت جامعہ کراچی میں ٹیسٹ دے گی۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra