گپی گریوال کو مولا جٹ میں گوہر رشید بھا گئے

اکثر بالی وڈ سٹارز اس فلم کا نام لیتے ہوئے سنائی دئیے
gippy grewal and gohar rasheed

دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے حال ہی میں 400 کروڑ کمانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، گپی گریوال نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنا چاہتا ہوں لیکن میرے پاس وقت کی کمی ہے اور کام کی بہت زیادتی ہے. تاہم انہوں نے وقت نکال لیا ہے اور دا لیجنڈ آف مولا جٹ آخر کار دیکھ لی ہے. فلم دیکھ کر اداکار نے گوہر رشید کے کام کی جم کر تعریف کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ گوہر رشید بھائی آپ نے فلم میں‌کمال کام کیا ہے اور میں آپ کا کام دیکھ کر متاثر ہوا ہوں ، انہوں نے یہ میسج خود ڈائریکٹ گوہر رشید کو کیا.گپی گریوال ہی نہیں سونم باجوہ نے بھی کہا تھا کہ میں‌نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بارے میں بہت کچھ سنا ہے .

اور فواد خان میرے فیورٹ ہیں لیکن آج کل شوٹنگز میں‌اتنی مصروف ہوں کہ وقت نہیں مل سکا لیکن بہت جلد میں فلم دیکھوں گی. تاہم ان سے پہلے گپی گریوال نے فلم دیکھ لی ہے. یاد رہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کی دھوم انڈیا میں‌بھی بھی پہنچی ”اکثر بالی وڈ سٹارز اس فلم کا نام لیتے ہوئے سنائی دئیے”. فلم میں مولاجٹ کا کردار فواد خان نے جبکہ نوری نت کا کردار حمزہ علی عباسی نے ادا کیا ہے. فلم کو بڑے پیمانے پر پسند کیا گیا ، ریلیز سے لیکر ابھی تک مسلسل ریکارڈ بزنس کر رہی ہے.

بیٹی بہشت کی خوشی میں خوش ہوں مسز شان شاہد

شان شاہد کی بیٹی نے اپنا پہلا گانا لانچ کر دیا

ماورا حسین کا چائلڈ لیبر کے حوالے سے وڈیو پیغام

Comments are closed.