مزید دیکھیں

مقبول

عوام مشکل میں،ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،مرتضیٰ سولنگی

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو عوام کے منتخب نمائندے چلائیں گے، ہر صورت حلف کی پاسداری کریں گے،

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا مسئلہ کشمیر کو نظر انداز نہیں کریں گے وزیراعظم نے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و بحالی پر زور دیا،اسلام کے نام پر کسی دوسرے مذہب کی تضحیک نہیں ہونے دیں گے،میری پہلی میٹنگ چیف الیکشن کمشنر کیساتھ تھی، شفاف انتخابات کیلئے نگران وفاقی کابینہ کے عزم سے آگاہ کیا، معاشی بدحالی، مہنگائی، غربت ایک حقیقت ہے 2015 اور 16 کے بعد ملکی حالات خراب ہونا شروع ہوئے،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا طوفان ساتھ لے کر آتا ہے، آئی ایم ایف کے منجمد پروگرام کو دھکا دیکر اسٹارٹ کرایا،ہم آئی ایم ایف کیساتھ اسٹینڈ بائی معاہدے میں ہیں،کوشش ہوگی ٹیکسوں کو بےدردی سے خرچ نہ کریں،عوام مشکل میں ہیں، ہمیں اخراجات بڑھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں،انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر پورا شیڈول دیا ہوا ہے، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ 90 دن یا فروری میں الیکشن کرائے ہماری کوئی خواہش نہیں،وزیراعظم نے کہا الیکشن والے دن پہلا ووٹ میں اور میری کابینہ کاسٹ کرینگے

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ میرے پاس پتلی گلی کا راستہ ہے یہاں سے اٹھ کر سامنے آکر بیٹھ جاؤں گا، ہم کسی کیس کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا نہیں کریں گے، ہم اس سب سے مکمل طور پر باہر ہیں،پوری کوشش ہوگی اپنے حلف کی پاسداری کریں، وزیراعظم اور کابینہ کے فیصل آباد واقعہ کے حوالے سے جذبات آپ کے سامنے رکھے، یہ 25 کروڑ پاکستانیوں کا ملک ہے ان کے عقائد جو بھی ہوں، تمام عقائد کا احترام ہماری اور ریاست کی ذمہ داری ہے،یقین ہے آپ کا دل بھی میری اور متاثرین کی طرح دکھی ہے،پاکستان میں عدم برداشت کی بھٹیاں بڑی دیر سے جل رہیں، جہاں قانون، ریاست اور سیکورٹی اداروں نے کردار ادا کرنا ہے وہاں آپ کا بھی کردرا ہے، ہم اس کے ماننے والے ہیں جو رحمت العالمین ہے، ریاست اپنی ذمہ داری پوری بلا تخصیص کرے گی، اس پر آرمی چیف نے بھی بیان دیا،ہمارا کام ہے نفرت کے لاوے کو ختم کریں،ہر کام صرف ڈنڈے سے ٹھیک نہیں ہوتا،ہمارے پاس تحریری آئیں اور ادارے بھی موجود ہیں جو عمل درآمد کروائیں گے،

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اگر انتخابات کا حکم دیا گیا تو ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ انتخابات کروائیں گے، میں نے آج اپنے دائیں بائیں اور سامنے کابینہ اراکین کو دیکھا سب اچھے لوگ لگے،آپ کابینہ اور وزیراعظم کو ان کے اعمال سے جج کریں ہمارے کام بولیں گے،

پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

 مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan