استاد حامد علی خان کی اہلیہ، شفقت امانت علی خان کی چچی، ولی حامد علی خان، نایاب اور انعام کی والدہ لاہور میں انتقال کرگئی ہیں۔ولی حامد نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے شئیر کی. انہوں نے لکھا کہ میری والدہ اب اس دنیا میںنہیںرہیں انکی نماز جنازہ بروز ہفتہ صبح 5 بجے رحمان روڈ کریم پارک راوی روڈ پر ادا کی جائے گی۔استاد حامد علی خان کی اہلیہ کے انتقال پر شوبز حلقوں نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی اور اہلیہ خانہ سے تعزیت کی ہے.
”معروف رائٹر فصیح باری خان نے ولی خامد کی پوسٹ پر لکھا کہ آپ کی والدہ کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا ہے.” فرقان ٹی صدیقی نے لکھا کہ ہماری دعا ہے کہ دنیا سے جانے والی روح کو جنت الفردوس میں اعلی مقام ملے. اسی طرحسے شوبز سے وابستہ شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا. یاد رہے کہ ولی حامد اکثر اپنی والدہ سے محبت کا اظہار سوشل میڈیا پوسٹس کے زریعے کرتے رہتے ہیں.