معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میںانہوں نے کی ہیں کھل کر دل کی باتیں ، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس ان کے شوہر یاسر نواز کے موبائل کا پاسورڈ نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہماری شادی کو اتنے سال ہو گئے ہیں کبھی اس بات پر جھگڑا نہیں ہوا کہ میرا شوہر کس سے بات کررہا ہے ، یا اس کے موبائل کا پاسورڈ کیا ہے . انہوں نے کہا کہ میرے بچوںکے پاس اپنے باپ کے موبائل کا پاسورڈ ہے لیکن وہ مجھے نہیں بتاتے ، اور نہ ہی میںپوچھتی ہوں، مجھے ایسا لگتا ہے کہ
”اگر مجھے پاسورڈ پتہ چل گیا اور میںنے موبائل چیک کر لیا تو کہیں کچھ نکل آیا تو یقینا ہماری لڑائی ہوجائیگی ”، اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ مجھے نہ ہی پتہ چلے کہ میرے شوہر کے موبائل کا پاسورڈ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرد وہی شریف ہے جس کوموقع نہیں ملتا. یوں ندا یاسر نے کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا. یاد رہے کہ ندا اور یاسر نے محبت کی شادی کی تھی یہ دونوںایک دوسرے کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں، دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں.