اداکار، کامیڈین و میزبان شفاعت علی جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور کامیڈی بھی کرتے ہیں رواں برس ان کی فلم منی بیک گارنٹی بھی ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار ادا کیا تھا. شفاعت علی نے حال ہی میں ایک ایسا دعوی کر دیا ہے کہ جس کو سن کر رہ گئے ہیں سوشل میڈیا صارفین حیران . انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں نگران سیٹ اَپ میں وزارتِ اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی۔میزبان شفاعت علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں دعویٰ کیا ہے کہ اُنہیں نگران سیٹ اپ میں صوبۂ خیبر پختونخوا کے لیے وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی تھی جو کہ انہوں نے قبول نہیں کی ہے۔

شفاعت علی نے لکھا ہے کہ ”یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے خیبر پختونخوا کے لیے نگراں سیٹ اپ میں وزارت اطلاعات کی پیشکش کی گئی” تاہم میں پہلے ہی اس حوالے سے معذرت کر چکا ہوں۔شفاعت علی کے اس دعوی کے بعد ان کو سوشل میڈیا پر جہاں سراہا گیا کہ انہوں نے معذرت کر لی وہیں ان پر بہت زیادہ تنقید بھی کی گئی . یاد رہے کہ شفاعت علی ایک باصلاحیت اداکار ہیں اور ان کی سیاسی بصیرت بھی کافی اچھی ہے.

Shares: