گذشتہ دنوں پی ٹی وی کراچی مرکز کی جانب سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں آئیکون ایوارڈ 2023″ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب کے انعقاد کا بنیادی مقصد سینیئر فنکاروں میں آئکون ایوارڈ اور صحت کارڈز کی تقسیم اور نئی فلم پالیسی کا اعلان تھا۔ تقریب میں سابق وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب، گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری اور منیجنگ ڈائر یکٹر پی ٹی وی اور وفاقی سیکریٹری اطلاعات سہیل علی خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دیگر نامور شخصیات میں ستیش آنند، شیخ امجد رشید، ندیم مانڈوی والا، سید نور، ہمایوں سعید، بشری انصاری، ثمینہ احمد ، شیما کرمانی، عدنان صدیقی جاوید شیخ، بهروز سبز واری، ساجد حسن، سرمد کھوسٹ، عاصم یار ٹوانہ وغیرہ شامل تھے۔

”اس موقع پر آصف رضا میر عثمان پیرزادہ سلطانہ صدیقی، بشری انصاری، سید نور، ثمینہ احمد، جاوید شیخ بہروز سبزواری، شیما کرمانی، ندیم مانڈوی والا، ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کو آئیکون ایوارڈز 2023 دیئے گئے۔” اس تقریب میں وزارت اطلاعات و نشریات اور ڈائریکٹوریٹ آف میڈ یا ایڈ لیٹر انکٹ پہلی کمیشن نے اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان کے اشتراک سے فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہیلتھ انشورنس پالیسی کا اجرا بھی کیا اور موقع پر کئی فنکاروں کو ہیلتھ کارڈز بھی دیئے گئے تا کہ وہ اپنے علاج معالجے کا معقول انتظام کر سکیں۔

میری تنقید سے کوئی بھی اداکار ناراض نہیں ہو گا ماریہ واسطی

جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال …

ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا

Shares: