مزید دیکھیں

مقبول

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرقراردادمنظور

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر...

امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

نیویارک: امریکا میں ایک مرتبہ پھر گھڑیوں کی سوئیاں...

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب، صدر مملکت کا خطاب متوقع

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرلیا گیا، صدر...

لڑکیاں ہی کیوں‌ لڑکے آئٹم نمبر کریں ہم مزے سے دیکھیں ثروت گیلانی

معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں میں ڈراموں میں صرف اس لئے کام نہیں کررہی کیونکہ اب میں عورتوں اور بچوں کے حق میں بات کرتی ہوں. اور میں ایسا نہیں کر سکتی کہ میں دن میں عورتوں اور بچوں کے حق میں بات کروں اور شام میں مار کھانے والی عورت کا کردار کر رہی ہوں. انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں اب خود مختار خواتین کی بات بھی ہونی چاہیے لوگ اب ایسی کہانیاں دیکھنا چاہتےہیں جو بہادر اور خود مختار خواتین کو دکھائیں ، حقیقی زندگی میں بہت ساری خواتین مردوں کی طرح زندگی بسر کررہی ہیں ان کے برابر اپنے بچوں کو پال رہی ہیں.

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ ”مجھے بہت ساری سیاسی جماعتوں نے اپنی جماعت میں آنے کی دعوت دی” ، لیکن ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ، میں اپنی ہی سیاسی جماعت بنا لوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلموں میں آئٹم نمبر کے خلاف نہیں ہوں، لیکن لڑکیاں ہی آئٹم نمبر کیوں کریں لڑکے کیوں نہیں لڑکے آئٹم نمبر کریں تو ہم بھی مزے سے دیکھیں گے . ثروت نے یہ بھی کہا کہ فلم جوائے لینڈ کا سکرپٹ پڑھتے ہی اسکے لئے ہاں کر دی تھی.

 

میری تنقید سے کوئی بھی اداکار ناراض نہیں ہو گا ماریہ واسطی

جمال شاہ نے وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت کے عہدے کا چارج سنبھال …

ثانیہ سعید نے سجل علی کو باکمال اداکارہ قرار دیدیا