مزید دیکھیں

مقبول

ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدراور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم...

ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب کے دورے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی میں

عورت کا مقام، اسلام اور دیگر مذاہب کی روشنی...

شادی کے نام پر خواتین کو اسمگلنگ کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے...

ماہرہ خان رضیہ بن گئیں

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے چھوٹی سکرین پر ایک بار پھر واپسی کر لی ہے، وہ آخری بار ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں نظر آئیں تھیں اس کے بعد ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز ہوئی. اب ان کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ ایک بار پھر ٹی وی پر دکھائی دیں گی. جی ہاں ماہرہ خان رضیہ ڈرامے میں دکھائی دیں گی ، اس ڈرامے کا ٹیزر جاری ہوا ہے جس میں ماہرہ خان کافی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، ان کی خوبصورت لکس ان کے مداحوں کو بھا گئی ہیں. ڈرامے کا ٹیزر تو بہت زیادہ مقبول ہو رہا ہے.

اس ڈرامے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ماہرہ خان کہتی ہیں کہ ”میں نے رضیہ ڈرامے کی کہانی جب سنی تو مجھے بہت اچھی لگی میں نے سنتے ہی ہاں کر دی.” میں سمجھتی ہوں کہ ہم سب رضیہ ہیں اور جتنی بھی عورتیں ہیں وہ رضیہ جیسی زندگی بسر کررہی ہیں. ماہرہ خان کا کہنا ہےکہ رضیہ پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے اسکی شوٹنگ کے دوران بھی بہت مزا آیا ہے امید ہے کہ جب یہ ٹی وی پر آئیگا شائقین اسے ضرور پسند کریں گے.

 

لڑکیاں ہی کیوں‌ لڑکے آئٹم نمبر کریں ہم مزے سے دیکھیں ثروت گیلانی