قومی احتساب بیورو(نیب)نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے خلاف ٹھیکوں میں گھپلوں اور کک بیکس کی انکوائری رپورٹ تیار کرلی۔

باغی ٹی وی : نیب رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی کرپشن میں ملوث پائے گئے،پرویز الٰہی نے گجرات کیلئے 116سکیمیں منظور کرائیں، پر ویز الٰہی نے بطور وزیراعلیٰ عہدے کا ناجائز استعمال کیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب نےسکیموں کے ٹھیکے من پسند کنٹریکٹرز کو دیئے، پرو یز الٰہی نے ٹھیکے دے کر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے کک بیکس لئے،پرویز الٰہی کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گجرات میں ترقیاتی کاموں میں ایک ارب 25 کروڑ کرپشن کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب سابق وزیراعلیٰ پرویزالہی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگاپیشی سے قبل لاہور کی احتساب عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی،پولیس نے صحافیوں کو احتساب عدالت داخلے سے روک دیا ہے پولیس افسران کا کہنا ہے کہ عدالت میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی ہے-

قرض واپس نہ کرنے پربھارتی بینک کاسنی دیول کا گھر نیلام کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پرویز الہی 6 روز سے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی حراست میں ہیں۔

بجلی مزید مہنگی کرنے کا منصوبہ تیار

ٹک ٹاک اور ٹیلی گرام پر پابندی لگانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے گرفتار

ایمان مزاری اور علی وزیر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

Shares: