ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمدنواز مغل)زائد قیمتیں،ایکسپائری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر گلشن کیش اینڈ کیری سیل کردی گئی
اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فرحان احمد نے سرکاری نرخوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے اور زائد المیعاد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر گلشن کیش اینڈ کیری نزد اسٹیٹ لائف بلڈنگ کو موقع پر سیل کر دیا. ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کا عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے و سرکاری نرخ نامے کو من و عن عمل درآمد کرانے پر کاروائیاں جاری ہیں۔

آج مورخہ 21-08-2023 بروز سوموار ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان منصور ارشد کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان فرحان احمد نے ہمراہ فیلڈ اسٹاف اور لوکل پولیس ڈیرہ کے گلشن کیش اینڈ کیری نزد اسٹیٹ لائف بلڈنگ کا دورہ کیا ، اس بابت عوام الناس کی جانب سے متعلقہ اسٹور کے خلاف سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، دوران وزٹ اسسٹنٹ کمشنر نے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں چیک کیں ۔

اسٹور پر مختلف اشیاء زائد المیعاد ہونے کے باوجود فروخت کی جا رہی تھیں، جنکو فیلڈ اسٹاف نے اپنی تحویل میں لے لیا، علاوہ ازیں دوران وزٹ دیکھا گیا کہ سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمتوں پر اشیاء فروخت کی جا رہی تھیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے خلاف ورزی پر گلشن کیش اینڈ کیری کو موقع پر سیل کر دیا اوران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر فرحان احمد کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کے افسران عوام االناس کو سرکاری نرخ نامے پر اشیاء فروخت کرنے پر ہر ممکن کوشاں ہے اس ضمن جو بھی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ اس ضمن اپنے دورے جاری رکھے گی۔

Shares: