برادرز شوگر ملز مالکان کے گھروں پر ایف آئی اے کا چھاپہ

ایف آئی اے نے فرخ حبیب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
0
36

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بینک ڈیفالٹر برادرز شوگر ملز مالکان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، تاہم میاں اسلم اور میاں فرقان سمیت دیگر ملزمان گھروں سے فرار ہونے کے سبب گرفتار نہ ہوسکے جبکہ ایف آئی اے نے نجی بینک کی مدعیت میں برادرز شوگرملز کے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق جس میں برادرز شوگر ملز کے میاں اسلم، میاں فرقان، میاں عمر ادریس، فاطمہ فرقان، مسز مہر عمر اور میمونہ ادریس نامزد ہیں۔ تاہم وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ وارنٹ حاصل کرکے دوبارہ چھاپہ ماریں گے۔ جبکہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ برادرز شوگر ملز نے رہن شدہ ایک لاکھ 20 ہزار چینی کے تھیلے چوری کروائے جبکہ ملز کے ڈائریکٹرز نے کمپنی کے شیئرز بھی میاں نشاط کو غیرقانونی طور پر منتقل کیے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
ماہرہ کے ساتھ کام کرنے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا خلیل الرحمان کا ایک بار ماہرہ پر وار
دوست کی کمسن بیٹی سےزیادتی کےالزام میں افسر معطل
ملکی سلامتی کے فیصلوں کی حمایت اشد ضروری، تجزیہ، شہزاد قریشی

علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری تک چھاپے جاری رہیں گے اور انہیں ہر صورت گرفتار کرکے کورٹ میں پیش کیا جاوے گا کیونکہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہے اور ملزمان روپوش ہیں. ادھر دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تحریک انصاف کے رہنما میاں فرخ حبیب کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جبکہ ایف آئی اے فیصل آباد نے پی ٹی آئی رہنما میاں فرخ حبیب کے خلاف کمیشن اور کک بيكس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغازکردیا جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سے اسکیموں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ میاں فرخ حبیب کے خلاف انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ جبکہ ایف آئی اے این اے 108 میں نیا آمو نہر وڈکے فنڈز اور ٹینڈرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے فرخ حبیب کے بھائی نبیل حبیب کے خلاف بھی تحقیقات تیز کردی ہیں۔

Leave a reply