پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ نے محمد مجید کی بازیابی کی درخواست حسان نیازی کی درخواست کیساتھ یکجا کردی

عدالت نےمزید سماعت 25 اگست تک ملتوی کردی جسٹس سلطان تنویر احمد نے حیدر مجید کی درخواست پر سماعت کی ،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پیش ہوئے ،فاضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیس بیرسٹر حسان خان نیازی کیس سے لنک ہے، اس کیساتھ 25 اگست کو سنیں گے، پنجاب حکومت کے وکیل نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر محمد مجید کو فوج کے حوالے کرنے کا بیان دیا تھا

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواستگزار کے والد کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں ٹکٹ ہولڈر بھی تھے،پولیس نے حراست میں لیا، بتایا نہیں جارہا کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے،عدالت درخواستگزار کے والد کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے،

قبل ازیں حسان خان نیازی کی بازیابی سے متعلق درخواست کا معاملہ ،پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع کروا دیا ،پولیس نے رپورٹ میں کہا کہ حسان خان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں حسان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں مرکزی ملزمان میں شامل ہیںحسان نیازی کو ٹرائل کے لیے ملٹری کے حوالے کردیا گیا ہے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی

حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

Shares: