نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کو سستی بجلی کی فراہمی لازمی ہے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے،تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، نگران حکومت شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کر رہی ہے،
انوارالحق کاکڑ کاکہنا تھا کہ توانائی اور خوراک کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے، جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے، نگران حکومت کے اختیارات محدود ہیں، نئے پارلیمان کے وجود تک اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، عالمی معاہدوں کی پاسداری اور شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کررہے ہیں، نوجوانوں کی فنی تربیت ضروری ہے، تاجر ملک میں فنی تربیت کے فروغ کیلئے کردار ادا کریں، ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل ہوں، پرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے،ہمارے پاس قدرتی گیس مناسب مقدار میں نہیں ہے صنعتوں کو سستی توانائی کی فراہمی ضروری ہے،ہمیں قدرتی نعمتیں بیش بہا ملی ہوئی ہیں، ہمارے پاس 6 ٹریلین ڈالرز کے معدنی ذخائر ہیں،
ہم دہشتگردی کیخلاف لڑائی کسی خیرات پر نہیں لڑ رہے،نگران وزیراعظم
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کریں گے،جو لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم جنگ لڑ کر تھک گئے ہیں وہ اپنی غلط فہمی دور کر لیں، بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو کے کامیاب آپریشن پر بے حد خوشی ہوئی ،مقامی افراد، ضلعی انتظامیہ اور فوج نے ملکر لوگوں کو ریسکیو کیا، پاک فوج کی ریسکیو کارروائی نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا، کل ہی وزیرستان میں ہمارے 10 جوان شہید ہوئے،دہشتگردی کیخلاف جنگیں صرف کچھ افراد نہیں لڑتے جو سمجھتا ہے ہمارے حوصلے پست ہوجائیں گے اس کی غلط فہمی ہے، ہم دہشتگردی کیخلاف لڑائی کسی خیرات پر نہیں لڑ رہے،خارجیوں کیلئے کھلا پیغام ہے، وہ ہمارے ساتھ لڑائی نہیں لڑسکتے،ہم حق پر ہیں، معصوم جانیں لینے کو جائز قرار نہیں دے سکتے، ہم لڑیں گے ! غلط فہمی دور کرلیں یہ جہنم کے کُتے،ان کوپتہ نہیں ہے کہ ان کا واسطہ کس سے پڑا ہے۔
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے
حکومت نے چیف جسٹس سمیت بینچ کے 3 ممبران پر اعتراض کردیا
سات سال سے معاملہ سپریم کورٹ میں پڑا رہا کیا صرف ایک خاندان کیخلاف کیس چلوانا تھا
گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اور تاجروں نے وزیراعظم کے سامنے کے الیکٹرک کی زیادتیوں پر بات کی،کے ای اپنا قبلہ درست کرے لوڈشیڈنگ ختم کرے،وزیراعظم نے میری راشن ڈرائیو کا معائنہ بھی کیا،امید کی گھنٹی کو عدل جہانگیری سے تعبیر کیا، وزیراعظم نے آئی ٹی انیشیٹو پروگرام کو بھی سراہا، اب پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہے، پہلی بار وزیراعظم نے تاجروں کو اعتماد میں لیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سعودی وزیر کے عمرہ وزیر نے دورا کیا، ان کی سوچ اچھی تھی، میں نے پاکستانیوں کو امیگریشن کے درپیش مسائل پربات کی، انہوں نے سب کو سنا ہے،