جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،
تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی کنول شوزب سے گفتگوکی آڈیو سامنے آئی ہے، فرح کہتی ہیں کہ اب نا جی ایچ کیوپہنچنا ہے ، میں نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول نکلی ہوئی ہیں فیض آباد پرآدمی جارہے ہیں ، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کیطرف آنا ہےفیض آباد میں راشد حفیظ ،شفیق اورسماویہ ہے ،سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جارہی ہے
جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو ,#baaghitv #pakistan #audio #BreakingNews pic.twitter.com/bRPMzXSgcz
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 24, 2023
سابق ایم پی اے فرح مختلف کارکنان کو ایم این اے کنول شوذب کا پیغام دے رہی ہیں کہ شوزب کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف جانا ہے یہ کہتی بھی سنائی دیں کہ لیاقت باغ والی جگہ پر وہاں کارکنان اور پولیس کی جھڑپیں ہو رہی ہیں، پولیس شدید شیلنگ کر رہی ہے، صدر جانے کا راستہ نہیں، تمام راستے بند ہیں۔
مبینہ آڈیو میں فرح دیگر خواتین کو اکسا رہی ہیں کہ مخصوص مقام پر پہنچنا ہے، اس طرح کی آڈیو اور ویڈیو پہلے بھی سامنے آ چکی ہیں جس میں جناح ہاؤس بارے بات کی جا رہی ہے، جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس حملوں میں تحریک انصاف کی قیادت ہی مبینہ طور پر ملوث ہے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ حملے کئے گئے ہیں،