لاہور : پرائیویٹ اور ٹاپ کلاس امریکن لائسٹف سکول میں ٹیچر کے ہاتھوں اپنے ہی طالب علم کی موت نے محکمہ تعلم کو مشکل میں ڈال دیا ، اطلاعات کے مطابق امریکن لائسٹف سکول میں ٹیچر کے تشدد سے میٹرک کے طالبعلم کی ہلاکت کا معاملہ کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں رجسٹریشن اتھارٹی کے افسران شرکت کرینگے جس میں پرائیویٹ سکولوں میں نااہل اساتذہ کی بھرتیوں کی روک تھام کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ آئندہ سے کس طرح سے تشدد پر قابوپایا جاسکتا ہے.
ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی اہلیت کو چیک کیے بغیر کم تنخواہ پر رکھ لیا جاتا ہے، اساتذہ کو کس صورت میں بھی بچوں پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں ہے، اساتذہ اور پرنسپل کو مکمل اہلیت کے بعد پرائیویٹ سکولوں میں بھرتی کیا جائے ،پرویز اختر نے بتایا کہ امریکن لائسٹف سکول میں بچے کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرکے ٹیچر اور پرنسپل کو گرفتار کرلیا گیا ہے