خیبرپختونخوا کےضلع لکی مروت اور نوشہرہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ دادو والا کی حدود لکی مروت میں ہفتہ وار بازار میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورنگ لے جایا گیا۔
اسی طرح نوشہرہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو راہزن ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ اشفاق خان معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے کہ اسی وقت ایس ایچ ایاز خان نے انہیں اطلاع دی کہ اضا خیل سے دو راہزن پبی کی طرف جا رہے ہیں جس کے بعد وہ پشتون نگری کے قریب پہنچے تو علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ اس وقت پولیس نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور ان پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ راہزن جاں بحق ہوگئے۔ جن کی شناخت ذوق احمد اور اجمل صوابی کے رہائشی ہیں۔ .
Shares: