راکھی کے ساتھ اب اس لڑائی کو ختم نہیں کروں گا عادل درانی

راکھی مجھ سے 19 سال بڑی ہے اس نے مجھے ٹریپ کیا
0
56
adil durrani

راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی جو کہ جیل سے باہر آچکے ہیں انہوں نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ راکھی نے جو مارنے پیٹنے کے ثبوت دئیے وہ سب جھوٹ تھے اب جو ثبوت میں دوں گا ان کو کہتے ہیں کہ ثبوت. انہوں نے کہا کہ راکھی کو فون پر کوئی گالی بھی دے دے تو وہ اگلے پندراں منٹ میں اس کو ڈھونڈ کر تھپڑ مارے گی تو کیسے ہو سکتا ہے کہ میں نے اس کے پیٹ پر لات مار کر اسکا حمل ضائع کیا ہو. عادل نے مزید یہ بھی کہا کہ میں اب اس لڑائی کو ختم نہیں کروں گا، میری قانونی ٹیم اس مسئلے کو دیکھ رہی ہے اور وہ مجھے انصاف دلا کر رہے گی.

عادل درانی نے مزید کہا کہ ”راکھی مجھ سے 19 سال بڑی ہے اس نے مجھے ٹریپ کیا میں چونکہ ایک چھوٹے شہر سے تھا اس لئے میں ٹریپ ہو گیا” میں معصوم تھا، لیکن میں راکھی کی اصلیت سب کے سامنے لا کر رہوں گا.تاکہ کوئی اور ٹریپ نہ ہو سکے. میری فیملی نے مجھے عورت کی عزت کرنا سکھایا ہے اس لئے اسکو کبھی گالی نہیں دوں گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلمان خان نے مجھے کبھی کال نہیں کی ، راکھی ایسے جھوٹ بولنے کےلئے مجھے کہتی تھی .

سٹیج ڈراموں میں فحش حرکات، 18 ڈانسرز پرپابندی کا فیصلہ

سینئر اداکار اکبر خان چل بسے

معروف گلوکارہ نئیرہ نور کی پہلی برسی

Leave a reply