سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر زپنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے کمشنر آفس(کمیٹی روم) سرگودھامیں سپورٹس سہولیات کے بارے میں میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ میں ڈویژنل سپورٹس آفیسرسرگودھا،ڈویژن سرگودھاکے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسران،تحصیل سپورٹس آفیسران اورPMUسپورٹس بورڈ کے آفیسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سرگودھا ڈویژن میں موجود سپورٹس سہولیات کے متعلق آفیسران کی طرف سے ڈی جی سپورٹس کو بریفنگ دی گئی۔

زیر تعمیر سپورٹس سہولیات کے متعلق بھی PMUسپورٹس بورڈ آفیسران نے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر زپنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کو آگاہ کیا۔ زیر تعمیرحیدرآباد تھل،منکیرہ کرکٹ گراؤنڈ او ر زیر تعمیرتحصیل سپورٹس کمپلیکس عیسی خیل کے متعلق آنے والی تکنیکی اور قانونی مشکلات کے بارے میں بھی تفصیلاََ بتایا گیا۔اس سلسلہ میں ڈی جی سپورٹس نے منکیرہ کرکٹ گراؤنڈ پر کام کو ریوائز کرنے اور تحصیل سپورٹس کمپلیکس عیسی خیل پر متنازع زمین کے تنازع کے علاوہ بقیہ رقبہ پر کام جلد سے جلد مکمل کرنے کا حکم دیا۔

ڈی جی سپورٹس سٹیڈیم سرگودھا، سپورٹس جمنیزیم، فوڈ سٹریٹ، سکوائش کورٹ، پریکٹس کورٹ پچز، ای لائبریری، آسٹروٹرف ہاکی گراؤنڈاور تحصیل سپورٹس کمپلیکس سرگودھا کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈی جی سپورٹس نے تحصیل سپورٹس کمپلیکس سرگودھا اور جمنیزیم منکیرہ کو ہر حال میں دسمبر 2023 تک مکمل کرنے کا حکم دیا۔

ہاکی آسٹروٹرف کے کام کے متعلق ایکشن لیتے ہوئے PMU آفیسران کو ہدایت کی کہ اس سکیم کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔

Shares: