اسلام آباد: کارسرکارمیں مداخلت کے کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے ایمان مزاری کوجوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا-
باغی ٹی وی: ایمان مزاری کو بغاوت، دھمکانے، اکسانے کے کیس میں انسداددہشتگردی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا3 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ایمان مزاری کو عدالت میں پیش کیا عدالت نے ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر 26 اگست تک جیل بھیجتے ہوئے سماعت ملتوی کردی-
آج صبح اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہونے والی سماعت میں پراسیکیوٹر راجا نوید اورملزم کے وکلاء پیش ہوئے وکلا نے ایمان مزاری کو جلد عدالت پیش کرنے اور والدہ سے ملنے کی اجازت دینے کی استدعا کی جس پر جج ابوالحسنات کا کہنا تھا کہ والدہ سے ملنے کی درخواست کو ضرور دیکھا جائے گا۔
وکیل صفائی نے کہا کہ ایمان مزاری کوجلدعدالت پیش کرنےکےاحکامات جاری کیے جائیں جس پرعدالت نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو پیش کرنا ہوتا ہے، ایم پی ایم والا معاملہ تو ہے نہیں بعد ازاں عدالت نے ایمان مزاری کو پیش کرنے تک سماعت میں وقفہ کردیا تھا-
سپریم کورٹ،توشہ خانہ کیس،عمران خان کی درخواست پر سماعت
واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے ایمان مزاری کی درخوااست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا یا تھا،عدالت نے دہشتگردی اور اداروں میں بغاوت پرا کسانے کے کیس میں نامزد ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا-








