حسان نیازی کیس، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

ایک صحافی اور ایک وکیل سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جاسکتی
0
45
pti

لاہور ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کی بازیابی کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی

عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ،عدالت نے مزید دلائل کیلئے فریقین کے وکلا کو طلب کرلیا،چوہدری اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے درخواست گزار کی بیٹے حسان نیازی سے ملاقات کرانے کی ہدایت کی، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ سے استفسار کیا کہ کیا بنا ملاقات کے حوالے سے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ کے روبرو اسی نوعیت کے کیسز زیر سماعت ہیں،بہتر حل یہی ہے کہ یہ سپریم کورٹ میں جائیں،اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی گئی، سپریم کورٹ میں یقین دہانی کے باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی،

جسٹس سلطان تنویر احمد نے استفسار کیا کہ کیا وہ یقین دہانی صرف 102 گرفتار افراد سے متعلق تھی؟ اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر ان تمام افراد کیلئے تھا جو آرمی کی کسٹڈی میں ہوں، عدالت عالیہ آرمی کسٹڈی میں آفراد سے ملاقات کیلئے حکم جاری کرنے کا اختیار رکھتی ہے، عدالت عظمٰی کو بتایا گیا کہ کوئی صحافی اور وکیل آرمی کسٹڈی میں نہیں، عمران ریاض خان، حسان نیازی ودیگر آرمی کسٹڈی میں موجود ہیں،آرمی ایکٹ آئین میں دئیے گئے حقوق نہیں چھین سکتا،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کرائی گئی،ایک صحافی اور ایک وکیل سے ملاقات کیوں نہیں کرائی جاسکتی،

عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ صاحب آپ کیا کہتے ہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کا معاملہ زیرِ سماعت ہے، سپریم کورٹ میں ملاقات کا معاملہ سامنے آیا، سپریم کورٹ نے ابھی تک اس کیس میں کوئی فیصلہ نہیں دیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا کوئی صورت ہے کہ آرمی کسٹڈی میں ملاقات کرائی جاسکتی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے کہاکہ سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل نے انڈر ٹیکنگ دی عدالت کا فیصلہ نہیں آیا، سپریم کورٹ تو انڈرٹیکنگ سے زیادہ سہولیات دینے کا حکم بھی دے سکتی ہے، کسی قانون میں آرمی کسٹڈی میں آفراد سے ملاقات کی گنجائش نہیں،عدالت عالیہ کی طرف سے کوئی بھی مزید پیچیدگی پیدا کریگا،

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اٹارنی جنرل ملاقات کرا سکتے ہیں، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ نے کہا کہ جی اٹارنی جنرل ملاقات کرا سکتے ہیں، عدالت نے کہا کہ کیا اٹارنی جنرل جو سپریم کورٹ میں انڈرٹیکنگ دیں ان سے انحراف ہوسکتا ہے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ انڈرٹیکنگ میں ملاقات کیلئے ایس او پیز بنانے کا کہا گیا لیکن پتہ نہیں ابھی ایس او پیز بنے ہیں یا نہیں، وکیل درخواست گزارنے کہا کہ سر حکومتی رپورٹ میں حسان نیازی کی گرفتاری، راہداری ریمانڈ، عدالت میں پیش کرنے کا نہیں بتایا گیا،حسان نیازی کو آرمی کے حوالے کرنے کیلئے قانون سے انحراف کیا گیا، عدالت نے کہا کہ آپ کو بھی سنیں گے آپ مزید تیاری کریں،

جسٹس سلطان تنویر احمد نے حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت کی ،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ حسان نیازی کا کیس ملٹری کورٹ میں چلایا جائیگا، پولیس نے حسان نیازی کو آرمی کے حوالے کر دیا ہے، وکیل درخواست گزارنے کہا کہ حسان نیازی کی والدین سے ملاقات کرانے کا حکم دیا جائے،حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں حبس بے جا کی درخواست دائر کی درخواست گزار نے حسان نیازی کو بازیاب کرکے پیش کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، نو مئی کے واقعہ کے بعد حسان نیازی روپوش ہو گئے تھے، انہیں دوست کے گھر سے پولیس نے گرفتار کیا تھا،حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی، تحریک انصاف کے خلاف ہیں،انہوں نے ٹویٹر پر تصدیق کی کہ حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں، تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں، عمران خان خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد اٹک جیل میں ہیں،

حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

Leave a reply