معروف اداکارہ نادیہ خان جو کہ ڈراموں کی کہانیوں اور اداکاروں کی اداکاری کو جانچتی ہیں انہوں نے عمیرہ احمد کے لکھے ہوئے ڈرامہ جنت سے آگے کی دھلائی کر دی ہے اور کہا ہے کہ اس ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ مارننگ شوز میں کیا ہوتا ہے اور اس کی ہوسٹ کیا کیا کرتی ہیں. مارننگ شوز والے ریٹنگ کے لئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ جنت سے آگے جنت علی خان (کبری خان) کے گرد گھومتی ہے، جو مارننگ شو کے میزبان ہیں جو ٹی آر پی کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ وہ اپنے مارننگ شو کو خود کو نجات دہندہ کے طور پر پیش کرنے کے لیے بھی استعمال کرتی ہے۔
اگرچہ شو میں پیش کی گئی بہت سی چیزیں درست ہیں، لیکن یہ کافی مبالغہ آرائی پر مبنی ہے اور وہ مثبت اثر نہیں دکھاتا جو مارننگ شوز نے ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ڈرامہ اس قدر فضول لکھا گیا ہے کہ اسکو دیکھنا بہت ہی مشکل ہے ” دو اقساط دیکھ لی ہیں یقین مانئیے کہ وہ دیکھی ہی نہیں جا رہی تھیں. بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی ڈرامہ اتنا بورنگ ہو کہ اسکو دیکھنا چاہیں بھی تو وہ دیکھا ہی نہ جائے.








