ورلڈ کپ 2023: قومی ٹیم کی جرسی کی رونمائی کر دی گئی

یہ ہر پاکستانی میں فخر کا احساس پیدا کرے گی
0
41
pcb

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ 2023کی اسٹار نیشن جرسی کی رونمائی کردی گئی۔

باغی ٹی وی: اس سلسلے میں پیر کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شرکت کی، ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ اسٹار نیشن جرسی سے دراصل ہمارے کرکٹرز اور جوشیلے شائقین کے درمیان ہر میچ میں ایک مضبوط تعلق سے جڑے رہیں گے، یہ جرسی ہماری کرکٹ کی شاندار روایات اور ورثے اور روشن مستقبل کی عکاس ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کمرشل عثمان وحید کا کہنا ہے کہ یہ اسٹار نیشن جرسی صرف ایک یونیفارم نہیں ہےبلکہ اس پر کامیابیاں ، قربانیاں اور کہانیاں نمایاں ہیں۔ اس کا ہر اسٹار شائقین کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ہمارے ہیروز کی روایات کو بیان کرتا ہےاس میں ایک ایک نکتہ بڑی خوبی سے شامل کیا گیا ہے جس سے یہ ہر پاکستانی میں فخر کا احساس پیدا کرے گی۔

ورلڈ کپ کی ٹرافی تاج محل کے سامنے رونما

یہ اسٹار نیشن جرسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل آن لائن اسٹور Shop.pcb.com.pk سے آرڈر پر حاصل کیا جاسکتا ہے-

واضح رہے کہ بھارت پہلی بار دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ، ورلڈکپ کے تمام میچز کی میزبانی کررہا ہے اور بھارت کے 10 مقامات پر میچز کھیلیں جائیں گے5 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس رنگا رنگ عالمی میلے کے میچز دیکھنے کے خواہش مند 25 اگست سے اپنے پسندیدہ میچز کی ٹکٹس خرید سکیں گے، ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان 14 اکتوبر کو احمد آباد میں رکھا گیا ہے، جس کے لیے ٹکٹس کی بکنگ 3 ستمبر سے اوپن ہوگی میگا ایونٹ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں ایک لاکھ سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

نگران وزیر اعظم اور گورنر سندھ کا ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں کامیابی حاصل کرنے …

Leave a reply