عطائیوں،جعلی، زائدالمیعاد اور غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف تگڑا آپریشن

0
40

گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے عطائیوں، جعلی، زائد المعیاد، غیر رجسٹرڈ ادویات فروخت کرنیوالے 12ملزمان کے خلاف پراسکیوشن کی منظوری دیدی ہے، تین کیسز میں ملزمان کو وارننگ جاری جبکہ ایک میں بری کر دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹوا ٓفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر زاہد تنویر،ڈاکٹر افضل چوہدری، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ محمد وسیم،ڈرگ انسپکٹرز محمد عامر، اکرم رانا، عطا المطصفیٰ، ممبر کیمسٹ ایسویسی ایشن ظفر اقبال نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر 16کیسز سماعت کیلئے پیش کئے گئے، کمیٹی نے الزام علیہان کا موقف سننے کے بعد 12کیسز عدالتی کاروائی کیلئے مجاز ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا، تین کیمسٹس کو آئندہ محتاط رہ کر کاروبار کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ ڈرگ انسپکٹرز اور ہیلتھ ڈپیارٹمنٹ کے افسران عطائیت کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن تیز کردیں اور لوگوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے واضع کیا کہ کسی بھی فرد کو غیر رجسٹرڈ، زائد المعیاد، جعلی ادویات کا دھندہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

Leave a reply