صحافیوں‌ کو تنخواہیں نہ دینے والے مالکان کا ٹماٹروں اور گندے انڈوں سے استقبال کا اعلان

0
18

لاہور پریس کلب اور ایمرا نے پچھلے کئی ماہ سے تنخواہیں‌ ادا نہ کرنے والے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے اداروں‌ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اس بے رحمانہ عمل کی شدید مذمت کی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں‌ کہا گیا ہے کہ نیوز ون، پبلک نیوز، 7نیوزاورسٹارایشیا سمیت جن جن اداروں میں گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔ لاہور پریس کلب اس ظلم اور بے رحمانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں متنبہ کرتا ہے کہ وہ رواں ہفتے تنخواہیں ادا کردیں بصورت دیگر ان اداروں کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا اوران پر لاہور پریس کلب میں تمام ایونٹس کی کوریج پر پابندی عائد کردی جائے گی ۔

رپورٹ کے مطابق ایمرا کے صدر آصف بٹ نے بھی تنخواہیں‌ ادا نہ کرنے والے اداروں‌ کی شدید مذمت کی ا ور کہا ہے کہ ورکرز دشمن سرگرمیاں کسی طور قابل قبول نہیں‌ ہیں. کئی ادارے ایسے ہیں‌ جن میں کام کرنے والے ورکرز کی کئی ماہ کی تنخواہیں اور بقایا جات ابھی تک نہیں دئیے گئے ہیں اگر ان صحافتی اداروں کے مالکان نے جمعہ والے دن تک ہمارے ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات ادا نہ کی گی ہے تو ایمرا باڈی کی طرف سے ان ورکرز دشمن مالکان کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے اور گندے انڈے اور ٹماٹروں کا استعمال کیا جائے گا. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہےکہ لاہور بھر کی تمام کوریج اور پریس کانفرنسز میں سے ان نیوز چینلز کے لوگو اور کیمرے کو کوریج سے روکا جائے گا.

Leave a reply