معروف اداکارہ حبا بخاری کے بارے میںکہا جا رہا ہے کہ انہوں نے سائرہ یوسف کی جگہ لے لی ہے تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل رد جس کے بارے میں شروع میںکہا گیا کہ اس میںشہریار منور اور سائرہ یوسف کام کریں گے ، اس ڈرامے کا ٹیزر بھی ان دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیا تھا ، لیکن حیران کن طور پر اب شہریار منور کے ساتھ سائرہ یوسف اس ڈرامے کا حصہ نہیں ہوں گی ان کی جگہ اب حبا بخاری کام کریں گی. یہ ڈرامہ اے آر وائی پر نشر ہو گا. ڈرامہ سیریل رد یوں سائرہ یوسف کی بجائے حبا بخاری کے حصے میں آ گیا ہے.
”سائرہ یوسف کیوں اس پراجیکٹ سے الگ ہوئیں اس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں”. یاد رہے کہ سائرہ یوسف اور شہریار منور کا ایک فوٹو شوٹ بھی سامنے آیا تھا جس پر خاصی تنقید کی گئی تھی . اس شوٹ کے بعد ان دونوں کو ایکساتھ دیکھنے کےلئے ان کے مداح بے تاب تھے لیکن اب ایسا ممکن نہیں ہےکیونکہ ڈرامہ سیریل رد میں سائرہ کو حبا ریپلیس کر چکی ہیں.








