سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان جو کہ بالی وڈ میںاپنا ڈیبیو کر چکی ہیں اور ان کا کیرئیر کامیاب جا رہا ہے، ان کے بیٹے سیف علی خان نے بالی وڈ میںتاحال ڈیبیو نہیں کیا اس حوالے سے خبریں آ رہی ہیں کہ اب سیف علی خان نے بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. جی ہاںابراہیم علی خان کرن جوہر کی فلم سے ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں فلم کی دیگر کاسٹ میں کون ہو گا فلم کا نام کیا ہو گا اس حوالے سے تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں لیکن کہا جا رہا ہے معروف فلمسٹار کاجول اس میںاہم کردار ادا کریں گی، ابراہیم اس فلم کو لیکر کافی پرجوش ہیں. کہا جا رہا ہے کہ فلم کرنے کےلئے ابراہیم ضروری تیاریاں کررہے ہیں.
ان کا کہنا ہے کہ” کرن جوہر ایک بہترین ڈائریکٹر ہیں مجھے خوشی ہے کہ ان کی ہی فلم سے میں اپنا ڈیبیو کرنے جا رہا ہوں .” میں ہر طرحکے کردار کرنا چاہتا ہوں. یاد رہے کہ ابراہیم اپنے والد سیف علی خان کی کاپی ہیں ایسا محسوس ہوتا ہےکہ جیسے وہ سیف علی خان کی جوانی ہیں .