مسلم لیگ ( نواز) کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ایمان مزاری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان پر سائفر، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کا ایک مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، مقدمات الگ الگ ہی ہوسکتے ہیں جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے سائفر کیس میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پر کہا کہ کیا قتل کے مجرم کو گرفتار نہ کیا جائے، ایک کیس میں ملزم گرفتار ہو تو دوسرے میں کیوں نہیں ہوسکتا۔
جبکہ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ 10 قتل کے واقعات کے 10 مختلف مقدمات درج ہوں گے، سائفر، توشہ خانہ، فارن فنڈنگ کا ایک مقدمہ درج نہیں ہوسکتا، ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے میں سائفر لہرایا، انہوں نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات خراب کئے، عمران خان کا 16 اگست کو 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ منظور ہوا۔
علاوہ ازیں عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف کوئی جعلی کیس نہیں بنایا گیا حالانکہ انھوں نے رانا ثنا پر منشیات کا جھوٹا کیس بنایا تھا جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان لوگوں کو ایمانداری کے لیکچر دیا کرتے تھے، ان کی اپنی توشہ خانہ کی چوری پکڑی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی
تاہم خیال رہے کہ شیریں مزاری کی صاحبزادی سے متعلق عطا تارڑ نے کہا کہ ”ایمان مزاری اداروں کےخلاف نعرے لگاتی ہیں، ایمان مزاری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں، انھیں جلسوں کیلئے فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے“۔