پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ

عوام کی چیخیں نکل گئیں
0
47
price

نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 305 روپے 36 پیسے روپے ہوگئی ہے اور اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت فی لیٹر 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔


اس سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک جعلی نوٹیفکیشن بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا تاہم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پہلے ہی لاہور میں متعدد پٹرول پمپس نے فروخت روک دی تھی اور پٹرول پمپ مالکان نے نئی قیمت پر پٹرول فروخت کرنے کیلئے فلنگ اسٹیشنز بند کر دیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
تاہم خیال رہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث روپے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں یکم سے 15 ستمبر تک بڑا اضافہ پہلے ہی متوقع تھا۔ ادھر دوسری جانب بوظبی: متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے مسلسل تیسرے ماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکا اعلان کردیا ہے

جبکہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق جمعہ یکم ستمبر سے ہوگا، نئی قیمتوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات میں سپرپیٹرول 98 کی قیمت 3.14 درہم سے بڑھا کر 3.42 درہم لیٹر کردی گئی ہے اور اس کے علاوہ پیٹرول95 کی قیمت 3.02 درہم سے بڑھا کر 3.31 درہم لیٹر کردی گئی ہے۔

Leave a reply