چودھری پرویز الٰہی کو 30دن نظر بند کرنے کا حکم

پرویز الہٰی اٹک جیل منتقل
0
47
FIA

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا جبکہ چودھری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس نے گھر کے راستے سے دوبارہ گرفتار کیا تھا۔

اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو 30دن کیلئے نظر بند کرنےکےاحکامات جاری کیئے تھے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نےحساس اداروں ،اسپیشل برانچ اورایس ایس پی آپریشنزکےخط پر تھری ایم پی او کا لیٹرجاری کیا ، جس کے مطابق ایس ایس پی اسپیشل برانچ اور آئی بی نےپرویز الٰہی کو نظر بند کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ تھری ایم پی او آرڈر کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کو 30دن نظر بند کرنےکےاحکامات جاری کئےگئےہیں، پرویز الٰہی تحریک انصاف کےاہم عہدیدارہیں، اوراسلام آباد میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی تعدادبہت زیادہ ہیں،اور انکی وجہ سے پی ٹی آئی کارکنان امن وامان کی صورتحال خراب کرسکتےہیںاوراملاک کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے۔

آرڈر کے مطابق چودھری پرویزالٰہی نظر بندی کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کرنے کا حق رکھتے ہیں اور حساس اداروں ،اسپیشل برانچ اورایس ایس پی آپریشنزکےخط پرآرڈرجاری کیا گیا، خط کے مطابق پرویزالٰہی اس سے قبل بھی بد امنی پھیلانے میں ملوث رہے ہیں،ان کورہا کیا گیا تو ان کےحامی اسلام آباد میں پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچاسکتےہیں۔

یادرہے کہ آج یکم ستمبرکو سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود اسلام آباد پولیس نے گھر کے راستے سے دوبارہ گرفتار کرلیا، لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد وہ کئی گھنٹے تک عدالت میں رہے، انہوں نے گرفتاری کے خدشے کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 5 ستمبر کو ہو گا
اپر چترال میں چکن پاکس پھیلنے لگا،درجنوں افراد متاثر
مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگیا
سی پیک مکمل ہونے کے بعد ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دور آئے گا،پرویز خٹک
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
ہمیں مہنگائی کا احساس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔ کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
لاہورہائیکورٹ نے پولیس کو حکم دیا کہ پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر پہنچایا جائے، ایک دو افسران اور لیں، سابق وزیراعلیٰ کو گھر چھوڑ آئیں، اگر کچھ ہوا تو ذمہ دار آپ ہوں گے اور لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد چوہدری پرویز الٰہی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ عدالت عالیہ سے گھر جانے کیلئے نکلے تاہم انہیں کینال روڈ پر پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرلیا اور اپنے ساتھ اٹھا کرلے گئے۔

Leave a reply