محکمہ موسمیات نے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-
باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا، تاہم اسلام آباد میں تیزہواؤں کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم چترال، بنیر، مانسہرہ، بالاکوٹ، خیبر، کوہاٹ، وزیرستان، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم ، چکوال، میانوالی اور سرگودھا میں بارش کی توقع ہے،بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں آج موسم گرم اورمرطوب رہے گا، جب کہ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کر دیئے
دوسری جانب بہاولنگر میں 150 کلو میٹر کے دریائی بیلٹ میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے، ضلعی انتظامیہ نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق سرکاری اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں،اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد بےگھر ہوکر نقل مکانی کرچکے ہیں، اور ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
دنیا کی عمررسیدہ مرغی کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے 157دیہات سیلابی پانی سےمتاثرہوئے، 17 ہزار 549 گھروں کومکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا، متعدد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے، اور رابطہ سڑکیں پانی میں بہہ گئیں، جس کے باعث 100 سے زائد آبادیوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے دریائی علاقے میں قائم 43اسکول سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے، اور درجنوں آبادیاں تاحال پانی کی لپیٹ میں ہیں۔








