پاک فوج کے جوانوں سے یکجہتی، وزیراعظم اور آرمی چیف کا کنٹرول لائن کا دورہ شہداء کے خاندانوں سے ملاقاتیں

0
41

راولپنڈی: یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے یکجہتی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچے جہاں انہوں نے شہدا کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قوم کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر موجود جوانوں کے جذبوں کو بھی سراہا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ساتھ چیئرمین کشمیر کمیٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبہ پر پرعزم انداز میں کھڑا ہے۔ بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانا اور ان کا محاصرہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزری ہے

Leave a reply