راولپنڈی:کشمیر کمیٹی کے زیر اہتمام لیاقت باغ کے سامنے کشمیر کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر بھر سے بڑی تعداد میں طلباء, تاجر اور شہریوں نے شرکت کی, شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیر و پاکستان پرچم تھام رکھے تھے.کشمیر کانفرنس سے چوہدری عاصم چئیرمین کشمیر کمیٹی ,ثناء اللہ خان صدر کشمیر یوتھ ونگ راولپنڈی شرجیل میر صدر انجمن تاجران راولپنڈی ,محمد طاہر تاج رہنماء انجمن تاجران
,ضمیر ہاشمی صدر تاجران کالج روڈ,راجہ ابرار ملی لیبر ونگ راولپنڈی, فہیم رضا بٹ ٹکٹ ہولڈر ملی مسلم لیگ این اے 61 ودیگر نے خطاب کیا. شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر کے لئے ہم سب آخری خون کے قطرے تک لڑیں گے پاک فوج حکم کرے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں, تاجر, طلباء پر شہری 21 کروڑ پاکستانی پاکستان کے سپاہی ہیں,شہداء ہمارا افتخار ہیں۔ چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے۔ پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا,کشمیر میں ہمارے بزرگ علی گیلانی, ڈاکٹر قاسم فکتو, یاسین ملک اور آسیہ اندرابی قید ہیں مودی تم جتنے لوگ قید کرو گے اتنے ابھریں گے .انہوں نے کہا کہ مودی کرفیو کھولے پھر دیکھے اس ک انجام کیسا ہوگا ,جو کہتے ہیں فلموں میں ہم گھس کر ماریں گے دنیا نے دیکھا 27 فروری کو ہم نے ان کو ہر محاذ پر ناکام کیا اور آج وہ اپنے بزدل پائلٹ کو تمغے دے رہے ہیں.اس موقع پر شرکاء نے پاک فوج اور شہدائے کشمیر کے حق میں نعرے لگائے.

Shares: