راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حال ہی میں کہا ہے کہ میں نے سوچا تھا کہ راکھی عمرہ کرنے کے بعد بدل جائیگی۔ اس نے عمرہ کے دوران تین دن تک سوشل میڈیا پر وڈیوز نہیں لگائیں مجھے ایسا لگا کہ شاید راکھی بدل گئی ہے، خدا نے اسکا دل بدل دیا ہے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ وہ تو ویسی کی ویسی ہے۔ وہ ویسے ہی الزامات لگا رہی ہے. جب تین دن تک راکھی نے کوئی وڈیو پوسٹ نہیں کی تھی تو میں نے بھی سوچ لیا تھا کہ میں بھی اب اپنے اور راکھی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا۔ لیکن راکھی چاہتی ہی نہیں کہ میں چپ بیٹھوں۔

میں حیران ہورہا ہوں کہ وہ عمرہ سے آکر بھی جھوٹے سچے الزامات لگا رہی ہے میڈیا پہ بیٹھی انٹرویوز دے رہی ہے۔ اور میں دیکھ دیکھ کر ہنس رہا ہوں کہ راکھی خود کو نردوش ثابت کرنے کےلئے کس حد تک گرتی جا رہی ہے. جو عورت عمرہ کے بعد نہیں بدلی ”وہ کبھی بھی نہیں بدلے گی”۔ لہذا میں اسکی باتوں اور الزامات کا بھرپور جواب دوں گا۔میں خاموش نہیں بیٹھنے والا راکھی نے جو الزامات لگائے ہیں اب وہ ان کو ثابت بھی کرے گی تو ہی جان چھوڑوں گا میں اس کی .

 

میں‌کسی بھی اردو لفظ کا مطلب بتا سکتی ہوں ماورا حسین

آئٹم سانگ بھارتی کریں تو واہ واہ ہم کریں تو تنقید عائشہ عمر کا گلہ

جاوید شیخ ملکی حالات سے پریشان ہو گئے

Shares: